راہل گاندھی پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے گجرات جارہے ہیں

نئی دہلی: حال ہی میں کانگریس صدر منتخب راہل گاندھی گجرات میں پارٹی کی شکست سے قطعاً دل برداشتہ یا مایوس نظر نہیں آرہے۔ وہ ان انتخابی نتائج کے بارے میں بارہا کہہ چکے ہیںکہ کانگریس بھلے ہی انتخابات نہ جیت سکی ہو لیکن کارکنوں نے زبردست محنت کی جس سے پارٹی کی سیٹوں میں پہلے کی نسبت بھاری اضافہ ہوا۔
اور اس نے حکمراں بی جے پی سے16سیٹیں چھین لیں۔ راہل گاندھی نے انتخابات کے بعد ریاستی کانگریس کارکنوں کا مورال بلند کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے گجرات جانے کا اعلان کیا ہے۔
جہاں وہ23دسمبر کو نو منتخب کانگریسی ممبران اسمبلی اور دیگر کانگریسی امیدواروں اور کارکنوں سے ملاقات کریںگے۔گجرات میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کا سہرا راہل گاندھی کے سر ہی باندھا جارہا ہے۔
انہوں نے جس طرح ریاست کے سپوتوں نریندر مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں پوری مرکزی کابینہ اور دیگر پارٹی عہدیداروں جس طرح تن تنہا مقابلہ کیا اسے دیکھ کر ہر طرف یہی ذکر ہے کہ اگر انتخابات2018میں ہوئے ہوتے تو بی جے پی کی جیت کے لالے پڑ جاتے ۔اور 2019 میں لوک سبھا انتخابات میں بھی گجرات جیسی صورت حال دوہرائی جا سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahuls gujarat election template may prove a winner if replicated elsewhere in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply