راہل گاندھی آر ایس ایس سے معافی نہیں مانگیں گے:کانگریس ترجمان

نئی دہلی:کانگریس نے یہ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی آر ایس ایس کو مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار قرار دینے والے اپنے بیان کے لئے معافی نہیں مانگیں گے کہا ہے کہ وہ ایک سلجھے ہوئے اور سیاسی تاریخ سے واقف سیاست داں ہیں۔
کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی ایک سمجھدار سیاست دان ہیں جنہیں تاریخی واقعات کی اچھی معلومات ہے۔ اس لیے ان کے بیان کے لئے معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔
پارٹی اس بیان کے حق میں ثبوت اور دستاویزات فراہم کرائے گی۔ واضح رہے کہ منگل کو سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں مسٹر راہل گاندھی سے کہا تھاکہ مہاتما گاندھی کے قتل کے لئے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرانے والے اپنے بیان پر یا تو وہ معذرت کریں یا مقدمے کا سامنا کریں۔
کانگریس کے ترجمان گورو گوگوئی نے بھی کہا کہ مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان کے لئے معافی نہیں مانگیں گے اور عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul will not say sorry to rss says cong in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply