راہل گاندھی کادلتوں پر مظالم کے خلاف9اپریل کو برت رکھیں گے

نئی دہلی:درج فہرست ذات و قبائل قانون میں ترمیم کے خلاف9اپریل کو ملک گیر پیمانے پر دلتوں کے احتجاج اور پرتشدد وارداتوں کے بعدسے دلتوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف کانگریس صدر دوشنبہ کو راج گھاٹ پر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک برت رکھیں گے۔
راہل گاندھی کی ہدایت پر دو شنبہ کو ہی ملک کے ضلع اور ریاستی ہیڈ کوارٹر پر کانگریس کارکن بھی برت رکھیں گے۔و اضح ہو کہ راہل گاندھی متواتر مودی حکومت پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم امبیڈکر کی مورتی کے آگے جھکنا ہی دلتوں کااحترام ہے۔

Title: rahul will keep fast on april 9 for communal harmony | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply