تلنگانہ ریاست وزیر اعلیٰ کے کنبہ کے لیے تشکیل نہیں دی گئی: راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی تیسری سالگرہ پر ریاست کے عوام کو آج مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اوران کی پارٹی ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کرے گی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں نے ریاست کے قیا م کے سلسلے میں جو خواب دیکھے تھے اور نئی ریاست کے بعد انہیں جو امید تھی، کانگریس انہیں پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔ کاگریس کے نائب صدر نے ٹوئٹ کیا ’ تلنگانہ کے لوگوں کو ریاست کے قیام کی تیسری سالگرہ پر مبارک باد۔
ریاست کا قیام جن امیدوں اور خوابوں کے لئے عمل میں آیاتھاکانگریس پارٹی اور میں انہیں پورا کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔‘ جمعرات کو ریاست کے سنگاریڈی میں ایک عظیم الشان پرجا گرجنا ریلی کی کامیابی پر بھی کانگریس کے نائب صدر نے ٹوئٹ کرکے مبارک باد دی اور کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں نے پرجا گرجنا ریلی کو غیر معمولی طور پر کامیاب بنانے کیلئے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا میں اس کے لئے ان کا مشکور ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul targets cm says telangana not formed for his family in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply