راہل گاندھی پھٹی جیب دکھاکر ڈرامہ کررہے ہیں: بی جے پی

اندور: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت اور ڈرامہ بازی دونوں میں فرق ہے اور کچھ لوگ پھٹی جیب دکھا کر ڈرامہ کررہے ہیں۔ آج اپنے آبائی شہر مدھیہ پردیش کے اندور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر وجے ورگیہ نے کہا کہ حقیقت اور ڈرامہ میں بڑا فرق ہے۔
کچھ لوگوں کو ڈرامہ بازی سے فرصت نہیں مل رہی ہے ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی ہے جو غریبوں کے لئے کام کررہے ہیں دو دوسری طرف راہل گاندھی ہیں جو پھٹی جیب دکھاکر ڈرامہ کررہے ہیں۔ مسٹر وجے ورگیہ نے کہا کہ مودی جی کا ملک کے تئیں خود کو وقف کردینا دکھائی دیتا ہے انہیں کی کوششوں سے آج غریب خواتین کو رسوئی گیس مل رہی ہے۔ مودی جی کام کررہے ہیں تو کچھ لوگ بس کرتے کی پھٹی جیب دکھاکر ڈرامہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul staging drama says bjp gen secy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply