راہل گجرات پہنچے اور اونا سانحہ کے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی

موڈھا سمڑھی وانا(گجرات): کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے آج گجرات میں گر سومناتھ ضلع کے اونا تالوکا کے موٹاسمڈھیاگاؤں کا دورہ کیا جہاں کے دلت فرقہ کے کچھ لوگوں کی گزشتہ 11 جولائی کو مبینہ گﺅ رکشکوں نے بڑی بے رحمی سے مارا پیٹا تھا۔جس کے بعد سے پوری ریاست میں پرتشدد مظاہروں کا دور جاری ہے۔
مسٹر گاندھی متاثرہ کنبوں کے ساتھ تقریباً 35 منٹ تک رہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔مرکز کے زیر انتظام نزدیکی علاقے دیو کے ہوائی اڈے سے سڑک کے راستے یہاں پہنچے مسٹر گاندھی نے ایک متاثر سے درخواست کی کہ وہ اپنی قمیص اتار کر زدو کوب کیے جانے سے آنے والے زخم دکھائے۔
انہوں نے خاندان کی کچھ خواتین سے بھی بات چیت کی جو اس دوران جذباتی ہو کر رونے لگیں۔بات چیت کے دوران مسٹر گاندھی اور متاثرہ خاندان کے درمیان کانگریس کے ریاستی صدر بھرت سنگ سولنکی نے کچھ دیر تک مترجم کے کردار بھی ادا کیا۔ بعد میں خاندان کے ایک نوجوان رکن نے یہ کام کیا۔
تاہم مسٹر گاندھی نے یہاں میڈیا سے بات چیت نہیں کی لیکن ان کے مترجم کا کردار ادا کرنے والے متاثرہ خاندان کے مذکورہ نوجوان نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس لیڈر نے ان کی باتوں کو تفصیل سے سنا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس نے بتایا کہ مسٹر گاندھی نے اسے اپنا رابطہ نمبر بھی دیا اور مستقبل میں ضرورت پڑنے پر بلا جھجک فون کرنے کو کہاہے۔ (یواین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul reahes gujrat and meets dalit victims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply