راہل گاندھی اسی ماہ کے اواخر تک کانگریس صدر منتخب کیے جا سکتے ہیں

نئی دہلی:(یو این آئی) توقع ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو رواں ماہ کے اواخر میں پارٹی صدر بنانے کا پرزور مطالبہ پورا کر دیا جائے گا۔ کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی میں جاری تنظیمی الیکشن کے تحت پارٹی صدر کا الیکشن 30 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا اور ایسے اشارے موصول ہو رہے ہیں کہ راہل کو پارٹی کا صدر بنانے کا کارکنوں کو دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جائے گا ۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی اس طرح کا اشارہ دے چکی ہیں۔ پارٹی کے انتخابی افسر اور ممبر پارلیمنٹ ایم رام چندرن پیر کو یہاں محترمہ گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے پارٹی تنظیم کے الیکشن اور صدر کے عہدہ کے الیکشن کے لئے تاریخ مقرر کرنے کے بارے میں محترمہ گاندھی سے بات کی ۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے دو دن قبل اشارہ دیا تھا کہ کانگریس کی کمان جلد ہی مسٹر گاندھی کے ہاتھوں میں ہوگی۔
گذشتہ ہفتہ اترپردیش کانگریس نے مسٹر گاندھی کو پارٹی کی قیادت سونپنے کے لئے متفقہ طورپر ایک قرار داد منظور کی تھی۔ اتراکھنڈ، اڑیسہ، مہاراشٹر، گوا، دہلی، مغربی بنگال، سمیت کئی ریاستی یونٹیں بھی مسٹر گاندھی کو صدر بنانے کے متعلق تجویز منظور کرچکی ہیں۔ یوتھ کانگریس نے بھی دو دن قبل انہیں پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز منظور کی ہے۔
پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی بھی مسٹر گاندھی کو صدر بنانے کے بارے میں اپنی رائے پیش کرچکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi will take over as congress president soon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply