راہل گاندھی کے اصرار پر دہلی کانگریس صدر اجے ماکن نے استعفیٰ واپس لے لیا

نئی دہلی:سینئر کانگریسی لیڈر اجے ماکن نے کہا ہے کہ انہوں نے بدستور دہلی کانگریس سربراہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے انہیں ایسا کرنے کو کہا ہے۔ دہلی کی تینو میونسپل کارپوریشنوں میں کانگریس کی شرمناک ہار کے منظر مسٹر ماکن نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیاتھا۔ مسٹر ماکن نے یہ اعلان بھی کیاتھا کہ وہ آئندہ ایک سال تک تنظیم میں کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ماکن نے کہا میں نے ایم سی ڈی انتخابات کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے ماکن اور دہلی کے انچارج پی سی چاکو سے اپنے عہدوں کو نہ چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔
ایم سی ڈی نتائج کے مدنظر دہلی پردیش کانگریس کے انچارج پی سی چاکو نے بھی پارٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے استعفی دینے کی پیشکش کی تھی۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے ایم سی ڈی انتخابات میں کانگریس کے ووٹ بڑھنے کے لیے دہلی کانگریس کے ورکروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ مجموعی ووٹوں میں کانگریس کا حصہ 21 فیصد رہا یعنی 2015 کے اسمبلی چناو¿ کے مقابلے اس میں خاصہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس وقت یہ 9 فیصد تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi wants ajay maken to remain delhi congress chief despite poll results in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply