گجرات میں بر سر اقتدار آئے تو ماہی گیر کی الگ وزارت بنائیںگے: راہل گاندھی

پوربندر: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ماہی گیر برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں بر سر قتدار آئی تو علیحدہ ماہی گیری وزارت تشکیل دے گی۔
راہل گاندھی نے نوٹ بندش کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندش در اصل کالے دھن کو سفید کرنے کی ایک چال تھی۔
راہل نے کہا کہ گجرات صرف پانچ یا دس بڑے صنعتکاروں کی جاگیر نہیں ہے بلکہ یہاں کسان بھائی اور چھوٹے صنعتکار بھی رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ چند سالوںکے دوران گجرات میں جو بھی کام کای گیا ہے وہ ان صنعتکاروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔
اور ان صنعتکاروں نےہی بعد مین 2014کے عام انتخابات میں مودی کے لیے انتخابی مہم میں زبردست مالی تعاون دیا۔

Title: rahul gandhi vows to set up separate ministry for fisheries in gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply