راہل گاندھی دارالعلوم دیوبند پہنچے،مہتمم ابو قاسم سے دعائیں لیں

دیو بند:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مشہور اسلامی تعلیم ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے اور ادارے کے مہتمم مفتی ابو قاسم نعمانی سے گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس دوران ادارے کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور دیگر اہم علما و مشائخ بھی موجود تھے۔
دارالعلوم کے ترجمان کے مطابق راہل گاندھی اور مہتمم کی ملاقات غیر سیاسی رہی۔ تاہم ادارے کے طالب علموں میں راہل کی آمد پر انتہائی جوش و خروش نظر آیا۔ مسٹر گاندھی نے بھی ان کے سلام کا پر تپاک جواب دیا۔ واضح رہے کہ مسٹر گاندھی سال 2007 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران دیوبند دارالعلوم میں آئے تھے۔
جہاں انہوں نے ادارے کے اس وقت کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمان سے ملاقات کی تھی۔راہل گاندھی نے دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا قاسم کا دست شفقت اپنے سر پر رکھوایا اور ان سے دعائیں لیں۔اس کے بعد داراعلوم میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے غیر ملکی طلبا کے ویزا مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi visits darul uloom deoband in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply