راہل گاندھی نے مغربی دہلی کے اے ٹی ایم بوتھوں پر جا کر قطار میں لگے لوگوں کی پریشانیاں سنیں

نئی دہلی: 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند ہو جانے سے لوگوں کو درپیش پریشانیوں کو جاننے کیلئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج صبح دارالحکومت کے کئی اے ٹی ایم کے باہر لائن میں کھڑے لوگوں سے ملنے پہنچے۔ مسٹر گاندھی نے اندرلوک، جہانگیرپوری، آنند پروت اور دیگر مقامات پر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی لائن میں کھڑے لوگوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے نوٹ بندی کے سبب لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔ مسٹر گاندھی نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ اسٹریٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں قطار میں لگ کر چار ہزار روپے کے نوٹ تبدیل کرا ئے تھے اس کے علاوہ بھی وہ کئی دیگر مقامات پر بھی لوگوں کی پریشانیاں جاننے کے لئے گئے تھے۔نوٹ بندی کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی بھی نہیں چل پا رہی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروندکیجریوال، کانگریس، بائیں بازو ، بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کا کھل کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے نوٹ بندی کی حمایت کی ہے لیکن لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کو دور کرنے کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آٹھ نومبر کی درمیانی شب سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کا چلن بند کردیا تھا۔ اس کے بعد سے بینکوں میں نوٹوں کو تبدیل کرانے اور اے ٹی ایم پر نئی کرنسی نکالنے کیلئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi visits atms in delhi notes peoples difficulties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply