کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امیا دھام مندر کے درشن کیے

مہسانا:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست گجرات کے ایک روزہ دورے کے دوران شمالی گجرات کے مہسانا ضلع میں واقع پاٹی دار ریزرویشن آندولن کمیٹی یعنی پاس کے لیڈر ہاردک پٹیل کی خاندانی دیوی امیا ماتا کے مندر کے درشن کئے۔
مسٹر گاندھی نے ریاست میں سیاسی لحاظ سے اہم سمجھے جانے والے پاٹی دار برادری کا گڑھ کہے جانے والے مہسانا میں کانگریس کی گجرات ریلی کو خطاب کرنے سے پہلے یہاں سے تقریباً 28کلومیٹر دور اونجھا میں امیا دھام مندر میں درشن کیا۔
انہیں اس موقع پر مندر انتظامیہ کی طرف سے ماتا امیا کی مورتی کا ایک نقش اور روایتی پرساد کے طور پر چنری بھی دی گئی۔ مسٹر راہل نے بعد میں کندھے پر چنری رکھ کر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi visits amiya dham temple in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply