وزیر اعظم مودی نے راہل گاندھی کو 49ویں سالگرہ پرمبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ان کی49ویں سالگرہ پر نیک خواہشات ارسال کیں اور اپنے پیغام تہنیت میں ان کو صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعا دی۔

جواباً کانگریس صدر نے ٹوئیٹ کر کے لکھا” آپ کی مبارکباد کا شکریہ ۔میں اسے تہہ دل سے قبول کرتا ہوں۔“ اس موقع پر کانگریس کارکنان اور لیڈران پارٹی ہیڈ کوارٹر 24اکبر روڈ پر جمع ہوئے اور راہل گاندھی کو مبارکباد دی۔

راہل بھی وہاں موجود پارٹی کارکنوں اور صحافیوں میں لڈو تقسیم کر کے ان کے ساتھ خوشیوں میں شامل ہوئے بعدازاں انہوں نے ٹوئیٹر کے توسط سے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میرے یوم پیدائش پر آپ سب نے جس محبت اور پیار سے انہیں مبارکباد ، نیک خواہشات اور درازی عمر کی دعائیں دی ہیں اس کے لیے میں آپ سب سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

راہل کو مبارکباد دینے والے پارٹی لیڈروں میںان کی بہن پرینکا گاندھی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، غلام نبی آزاد ا، بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا ور راجستھا ن کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi tweets thank you to pm modi for birthday greetings in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.