راہل گاندھی راجستھان اور گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کو دورہ کریں گے

جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی سیلاب متاثرہ اضلاع کا جائزہ لینے کے لیے کل مختصر وقت کے لئے راجستھان آئیں گے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر کے مطابق مسٹر گاندھی کل صبح نو بجے دہلی سے جیٹ ایئر ویز کے طیارے سے باڑمیر پہنچیں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر باڑمیر اور سچور کے سیلاب متاثرعلاقوں کا جائزہ لیں گے۔
پروگرام کے مطابق مسٹر گاندھی سچور میں فضائی جائزہ لینے کے بعد سڑک کے ذریعے علاقے کے مختلف پانچ مقامات کا دورہ کریں گے اور اس دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان دکھ درد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ راجستھان کے سیلاب متاثرعلاقوں کا جائزہ لینے کے بعد مسٹر گاندھی گجرات کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے احمد آباد بھی جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi to visit flood affected areas in rajasthan gujarat on august in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply