راہل گاندھی نے نرملا سیتا رمن کو”رافیل منسٹر“ سے تعبیر کر کے استعفے کا مطالبہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کو ”رافیل منسٹر“ سے تعبیر کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کے اس دعوے کی، کہ ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کمپنی جنگی طیارے بنانے کی صلاحیت کی حامل نہیں ہے، ایچ اے ایل کے سربراہ ٹی سورن راجو کی جانب سے تردید کیے جانے کے بعد سیتا رمن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
گاندھی نے کہا کہ بدعنوانی کا دفاع کرنے کا فرض ادا کرنے والی ”رافیل منسٹر“ ایک بار پھر جھوٹ بولتے پکڑی گئیں۔ ایچ اے ایل کے سابق سربراہ ٹی ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیاکہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ میں رافیل طیارے بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔راہل نے کہا کہ ان کی پوزیشن بہت کمزور ہے اور انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ کے سائے میں راہل گاندھی کایہ تبصرہ وزیر دفاع کے اس دعوے کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہندوستانی وزارت دفاع کے براہ راست زیر نگرانی کام کر رہی ایچ اے ایل کمپنی میں جنگی طیارے بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔