سی بی آئی میں مودی کے چہیتے افسر نے ہی لک آو ٹ نوٹس تبدیل کیا: راہل گاندھی

نئی دہلی: راہل گاندھی نے بنکوں کا کروڑ روپے کا قرض ہڑپنے والے شراب کے کاروباری وجے مالیا کے ملک سے فرار ہونے کے معاملہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) میں ان کے چہیتے افسر نے مالیا کے خلاف جاری لک آوٹ نوٹس میں تبدیلی کی جس سے اسے بیرون ملک جانے میں مدد ملی۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے یہ الزام بھی لگایا کہ نیرو مودی اور میہول چوکسی کے فرار ہونے کے پورے منصوبہ میں وہی افسر ملوث تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سی بی آئی میں جوائنٹ ڈائرکٹر اے کے شرما نے مالیاکے لک آوٹ نوٹس کو کمزور کیا اور اسے فرار ہونے کا موقع دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مسٹر شرما گجرات کیڈر کے افسر ہیں اور وزیراعظم کے چہیتے ہیں۔ یہ وہی افسر ہے جس کا نیرو مودی اور میہول چوکسی کے فرار ہونے کا منصوبہ بنانے میں اہم کردار تھا۔

مالیا نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک چھوڑنے سے پہلے اس نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور بنکوں کے قرض کے بارے میں کچھ کہنا چاہا رہا تھا لیکن انہوں نے اس سے اپنا موقف بنکوں کے سامنے رکھنے کے لئے کہا تھا۔

اس کے بعد کانگریس صدر نے الزام لگایا تھا کہ مالیا کو بھگانے میں وزیر خزانہ کی ملی بھگت لگتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi targets pms blue eyed boy for diluted vijay mallya notice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment