گجرات الیکشن میں کانگریس کی آندھی چل رہی ہے: راہل گاندھی

احمد آباد: گجرات  الیکشن میں کانگریس جی ایس ٹی کے خلاف بی جے پی پر مسلسل نشانہ بنا رہی ہے ۔ گجرات میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی نے صنعت کاروں کو فائدہ اٹھانے کے لئے’ گبر سنگھ‘کی مدد لی۔ راہل نے گجرات انتخابات میں کانگریس کی آندھی چل رہی ہے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی انتخاب جیت کر حکومت بنانے جا رہی ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
گجرات کے چھوٹے اودے پورمیں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہم کہتے ہیں، ‘ہمیں ایک جی ایس ٹی کی ضرورت ہے،’ گبر سنگھ ٹیکس ‘نہیں.’ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی نے 5-10 دوستوں کو 55 ہزار کروڑ روپے دیئے ہیں۔ لوگوں کو جذباتی طور پر جوڑنے کے لئے راہل نے کہا کہ گجرات میں ایک ماںکو اپنے بیٹے کو انجینئر بنانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi targets pm modi in rally at gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply