مودی حکومت بھوکوں کو روٹی دینے کے بجائے صرف جھوٹی تسلی دے رہی ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی: گذشتہ کچھ روز سے بی جے پی رہنماؤںخاص طور پر اس کے صدر امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست فارم میں چل رہے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ اس بار انہوں نے فاقہ کشی کے عالمی نقشہ پر ہندوستان کو جلی حروف میں دکھائے جانے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
گلوبل ہنگر انڈکس میں ہندوستان کے تین مقام نیچے چلے جانے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر صرف زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔
کانگریس کے نائب صدر نے حکومت پر ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کی غزل کے ذریعہ سے طنز کیا ہے کہ بھوکوں کو روٹی نہیں مل رہی ہے اور اسے صرف تسلی دی جارہی ہے۔ انہوں نے دشینت کی غزل کا یہ شعر ٹوئٹ کیا ” بھوک ہے تو صبر ہے، روٹی نہیں تو کیا ہوا۔ آج کل دہلی میں زیر بحث یہ مدعا‘۔
انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ گلوبل ہنگر انڈکس میں فاقہ کشی کے سلسلے میں ہندوستان کے 97ویں مقام سے پھسل کر 100مقام پر گر جانے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی میں ہندوستان کی صورت حال پاکستان اور افغانستان سے بہتر ہے لیکن شمالی کوریا، بنگلہ دیش اور عراق سے بدتر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi takes a jibe at bjp after india slipped again in the global hunger index in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply