راہل گاندھی18فیصد جی ایس ٹی کی شرح 18 کے موقف پر اٹل

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج پھر کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی زیادہ سے زیادہ حد 18 فی صدی یا اس سے کم مقرر کی جانی چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جی ایس ٹی کمیٹی کی میٹنگ کے پیش نظر ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جی ایس ٹی پر بات چیت کے لئے آج یہاں جی ایس ٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے اور میں اس بات اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ جی ایس ٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 18 فی صد مقرر کی جانی چاہیے جو سب کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے جی ایس ٹی نظام کو عوام کے حق میں بتایا اور کہا کہ کانگریس 2005 سے ہی اس کی بات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی صرف صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے ہی موافق نہیں ہیں بلکہ یہ عوام با لخصوص غریبوں کے لیے حق میں ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے جی ایس ٹی کمیٹی سے اس کی زیادہ سے زیادہ حد کانگریس کے مطالبے کی بنیاد پر مقرر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ بالواسطہ ٹیکس کے طور پر جی ایس ٹی امیر اور غریب کو ایک ہی طرح سے متاثر کرتا ہے میں جی ایس ٹی کمیٹی سے اس کی شرح 18 فی صد یا اس سے کم مقرر کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi stresses on 18 cap on gst rate in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply