بہار اسمبلی انتخابات میں ملائم سنگھ بی جے پی اور آر ایس ایس کی مدد کر رہے تھے:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے”27 سال یوپی بے حال“کے نعرے کے ساتھ کانگریسی نائب صدر کی چھ ستمبر کو ریاست کے دیوریا سے کسان ریلی’کھاٹ پنچایت ‘کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔
اس یاترا کے دائرے میں آنے والی ریاستی اسمبلی کی تقریبا تین سو نشستوں پر انہوں نے کسانوں کولبھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے یاترا کے آخری مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ پر پہلی بار شدید حملہ کیا۔ کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹ کر کے کہا”بہار میں کانگریس اور دیگر جماعت جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کھڑی تھی، تب سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو بی جے پی اور آر ایس ایس کی مدد کر رہے تھے۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ لگایا اور کہا ”مودی جی ہیلی کاپٹر سے اتریے، کسان اور مزدور سے ملئے، آپ کو اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔ ہندوستان صرف کچھ صنعت کاروں کا ہی نہیں ہیں، ہندوستان سب کا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi slams mulayam singh yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply