سہراب الدین کیس کے جج کو ہٹانے کے پیچھے سازش نظر آرہی ہے:راہل گاندھی

نئی د ہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے سہراب الدین فرضی انکاﺅنٹر کیس میں ایک اور جج کو تبدیل کرنے کے مسئلے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش نظر آرہی ہے ۔
ممبئی ہائی کورٹ نے محترمہ ریوتی دیوی جو اس کیس کی سنوائی کررہی تھی نے اس کو تبدیل کیا اور کسی دوسرے کو ان کی جگہ کسی اور کو یہ کیس سونپا گیا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کو تبدیل کرنا ایک مقصد کے تحت کیاگیا ہے۔جسٹس ریوتی دیوی نے سی بی آئی کی دلیل رد کرنے اور امت شاہ کو اس سلسلے میں حاضر ہونے کے لئے کہاتھا۔اس سے پہلے جسٹس لویا نے بھی اس معاملے میں سخت رویہ اختیار کیاتھا لیکن بعد میں وہ پراسرار طور پر انتقال کرگئے۔
جب اس کیس کی پچھلے ہفتے سنوائی ہوئی تو جج نے کہا کہ سی بی آئی اس معاملے میں پورا تعاون نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کی دلیل سمجھنے سے وہ قاصر ہیں۔ اس سے پہلے ایک اور جج ات پت کو 2014میں اس کیس سے ہٹایاگیا کیونکہ اس کے بھی امیت شاہ کے بارے میں سوالات اٹھائے۔

Title: rahul gandhi says sohrabuddin case has claimed yet another judge | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply