مودی جی پارلیمنٹ میں صرف15منٹ بولنے کا موقع دیں سامنے کھڑے نہیں رہ پائیں گے :راہل گاندھی کا چیلنج

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا ہے کہ انہیں اگر پارلیمنٹ میں صرف15منٹ بولنے کو موقع دے دیاجائے تو وزیر اعظم نریندر مودی ان کے سامنے کھڑے نہیں رہ پائیں گے۔
راہل نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔رہل نے کہاکہ چاہے وہ فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا معاملہ ہو یا نیرو مودی اور میہول چوکسی کا ہزاروں کروڑ روپے لے کر بیرون ملک بھاگ جانے کا معاملہ ہووزیر اعظم جواب نہیں دے پائیں گے۔
راہل نے کہا کہ وزیر اعظم نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ عوام کے اچھے دن آئیں گے اور ہر انتخابی ریلی میں وہ ”اچھے دن آئیں گے“ نعرہ خود بھی لگاتے تھے اور عوام سے بھی سر میں سر ملانے کا کہہ کر ان سے بھی یہی نعرہ لگواتے تھے۔
راہل نے اقرار کیا کہ واقعی اچھے دن آئے ہیں لیکن 125کروڑ عوام کے نہیں بلکہ پندرہ سولہ لوگوں کے اچھے دن آئے ہیں جن میں سے کئی ہزاروں ہزار کروڑ وپے لے کر ملک سے چمپت ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi says if he got 15 minutes in parliament then pm even could not stand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply