راہل گاندھی آر ایس ایس مخالف بیان پر قائم، مقدمہ کا سامنا کرنے تیار

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے لئے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرانے والے اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے ہتک عزت منسوخ کرنے سے متعلق اپنی اپیل واپس لے لی۔
مسٹر گاندھی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس رویگٹن ایف نریمن کی بینچ کے سامنے کہا کہ ان کے موکل مہاتما گاندھی کے قتل کے سلسلے میں آر ایس ایس کے بارے میں اپنی 2014 کے تبصرے پر قائم ہیں۔
مسٹر سبل نے دلیل دی کہ مسٹر گاندھی اپنے سابق کے بیان پر قائم ہیں اور اس معاملے میں وہ مہاراشٹر کی نچلی عدالت میں درج مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ مسٹر گاندھی نے نچلی عدالت میں درج مقدمے کے خلاف اپنی اپیل واپس لے لی۔
دریں اثنا مسٹر سبل نے نچلی عدالت میں کانگریس نائب صدر کو شخصی حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی عدالت سے گزارش کی، لیکن جسٹس مشرا نے ان کا یہ درخواست ٹھکرا دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi ready to face trial wont withdraw remark against rss in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply