وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی علاقہ میں چین کی دراندازی پر خاموش کیوں : راہل گاندھی

نئی دہلی: ایک ہفتہ میں دوسری بارکانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ہند۔چین سرحد پر جاری کشیدگی کے سلسلے میںآج وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر وہ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا چین کے معاملے میں ہمارے وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں۔ کانگریس پارٹی بھی اپنے اسٹیج سے چین سرحد پار جاری تنازع پر پریس کانفرنس میں مسلسل تشویش کا اظہارکررہی ہے اور اس کے حل کے لئے حکومت سے ضروری قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔
سکم میں چین سرحد پر کئی دن سے ہندوستان او رچین کی فوج کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہے۔ وہاں چینی فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے بنکروں کو تباہ کردیا ہے۔ اسی طرح چین کے ہیلی کاپٹر اتراکھنڈ میں دو مرتبہ سرحد کی خلا ف ورزی کرکے ہندوستانی علاقے میں آچکے ہیں۔ 16جون کو چینی فوجی سرحد پار کر کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہو گئے اور ڈوکلام میں دیدہ دلیری سے ایک سڑک بچھانے کا کام شروع کرنے کی بھی کوشش کی۔لیکن 8روز تک عوام کو اس سے بے خبر رکھا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi questions pm modis silence on china in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply