وزیر اعظم مودی دلتوں کے خلاف ہیں: راہل گاندھی کا الزام

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ دلتوں کے سخت خلاف ہیں ۔لیکن ان کی پارٹی ایک ایسے ہندوستان کی جدوجہد کرے گی جہاں ہر شخص کے لیے گنجائش ہو۔

راہل گاندھی نے ان خیالات کا اظہار مندرج فہرست ذات و قبائل (انسداد زیدتیا) قانون مجریہ1989میں ترمیم کے خلاف احتجاج میں جنتر منتر پرہونے والے مظاہرے کے دوران کیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی دلتوں کے کس قدر خلاف ہیں اور ان کے تئیں ان کی سوچ کتنی خراب ہے اس کا اندازہ ان کی اس کتاب سے لگایا جا سکتا ہے جو انہوں نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں لکھی تھی۔

جس میں انہوں نے لجھا تھا کہ ”دلتوں کو صفائی کرنے میں مزہ ملتا ہے“اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دلتوں کے تئیں ان کی سوچ کس قدر گھٹیا ہے۔راہل نے کہا کہ انسدا زیادتیاں قانون کانگریس لائی تھی۔اور پارٹی اس کا ہر لحاظ سے تحفظ کرے گی۔

انہون نے کہا کہ جہاںجہاں بی جے پی اقتدار میں ہے وہاں دلتوں کو کھلم کھلا پیٹا جا رہا ہے۔ہم ایسا ہندوستان نہیں چاہتے ۔ہم ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جہاں ہر ایک کے لیے، خواہ وہ دلت ہو غریب ہوں قبائلی ہو یا مسلمان ہو‘ گنجائش ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: rahul gandhi pm modi has anti dalit mindset in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply