ملک میں اتحاد ،یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنا ہی کانگریس کا نصب العین:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آنجہانی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی52ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی و فرقہ ورانہ ہم آہنگی قائم کرنا ہی کانگریس کا نصب العین ہے۔
اس موقع پر راہل نے ٹوئیٹ کیا کہ ”میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ یوں تو اس وقت ہمارے سامنے کئی اہم کام ہیں لیکن ملک کی طاقت اور استحکام کے لیے عوام کے مابین اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے سے زیادہ کوئی کام اہم نہیں ہے۔
پاکستان کے ساتھ تاشقند معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد 11جنوری1966کو ازبکستان کے شہرتاشقند میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے تھے۔1966میں انہیں بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا تھا۔

Title: rahul gandhi pay tributes to lal bahadur shastri | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply