کانگریس نائب صدرراہل گاندھی امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ عدم برداشت اور بے روزگاری ایسے کلیدی معاملات ہیں جن سے ہندوستان کی قومی سلامتی اور ترقی کو زبردست خطرہ لاحق ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بات واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بات چیت کے دوران عالمی سطح خاص طور پر ہندوستان میں بڑھتے عدم برداشت رویہ پر سخت تشویش ظاہر کی۔ مسٹر گاندھی جو امریکہ کے دو روزہ دورے پرہیں کل امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی پچھلے ہفتہ برکلے میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلبا اور دانشوروں سے خطاب کرچکے ہیں ۔ کانگریس کے نائب صدر کل ہی ٹائمز اسکوائر میں واقع میریٹ مارکس ہوٹل میں بھی انڈین اوورسیز کانگریس کے زیراہتمام استقبالیہ کی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ پچھلے ہفتہ مسٹر راہل گاندھی دو ہفتہ کے لئے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کانگریس کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر اقامتی ہندستانیوں تک رسائی ہے۔
مسٹر گاندھی نے برکلے کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے ساتھ 11 ستمبر کو یہ دورہ شروع کیا تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے ڈی موریٹائزیشن اور جی ایس ٹی پر موجودہ این ڈی اے حکومت کو آّڑے ہاتھوں لیا تھا اور ہندستان میں خاندانی سیاست کا دفاع بھی کیا تھا۔ کیلیفورنیا میں انہوں نے ونود کھوسلہ، کائترک رام شری رام اور سنجے صوبیدار جیسے سرمایہ داروں سے ملاقات بھی کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi on us visit says intolerance jobs are indias key issues in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply