یہ نریندر مودی کا بے رحم ”نیا ہندوستان “ ہے:الور ہجومی تشدد پر راہل گاندھی کا تبصرہ

الور(راجستھان): کانگریس صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے الور شہر میں اکبر خان نام کے ایک نوجوان کی حالیہ ہجومی تشدد میں ہلاکت کے حوالے سے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ”بے رحم نیا ہندوستان“ ہے۔

ہجومی تشدد میں شدید زخمی ہوجانے والے اکبر کو اسپتال پہنچانے میں تاخیر برتے جانے پر پولس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ یہ مودی کا بے رحم ”نیا ہندوستان“ ہے۔جہاں انسانیت اور محبت و اخوت کی جگہ نفرت کی آگ نے لے لی ہے اور لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ادھ موا کر کے مرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اکبعر کو اسپتال پہنچانے میں پولس نے ڈھائی گھنٹے لگا دیے جبکہ اسپتال لنچنگ کے مقام سے محض4کلومیٹر کی دوری پر تھا۔پولس نے اکبر کو اسپتال لےجانے سے پہلے ضبط کی گئی گایوں کو گﺅ شالہ پہنچانے کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا ، اکبر کے زخم دھوئے اور موقع پر ہی اس سے تفتیش کی اور یہاں تک کہ چائے پینے بیٹھ گئے ۔

لیکن اس وقت تک اکبر دم توڑ چکا تھا اور جب پولس اسے اسپتال لے کر پہنچی تو وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ لایا گیا قرار دے دیا۔راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے تو اس واردات کی مذمت کی لیکن مرکزی وزیر مملکت مالیات اور بیکانیر کے ممبر پارلیمنٹ ارجن رام میگھوال نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھتی مقبولیت سے حسد میں مبتلا ہو کر رچی جانے ولای سازش سے تعبیر کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi on alwar lynching this is pm modis new india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply