راہل گاندھی اب میرے باس بھی ہیں:سونیا گاندھی

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے راہل گاندھی ، جو دسمبر میں پارٹی کے صدرمنتخب ہوئے ہیں اب ’میرے باس بھی ہیں‘۔
71سالہ مسز سونیا گاندھی پارٹی کی باگ ڈور راہل کو منتقل ہونے سے پہلے 19سال تک پارٹی کی صدر رہیں۔ البتہ وہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیرمین کے عہدے پر برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ اب راہل گاندھی میرے باس بھی ہیں۔
اور میں جانتی ہوںکہ آپ سب لوگ اس کے اتھ اسی طرح صدق دلی ، وفاداری ،جوش اور تندہی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جیسا میرے ساتھ کرتے رہے۔لیکن اس کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست اور ہندوستان میں بحالی جمہوریت یقینی بنانے کے لیے وہ کانگریس صدر اور دیگر ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گی ۔
2014کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی شکست فاش کو زبردست جھٹکے سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات کی قائل ہیںکہ یہ شکست ہماری چوک ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi now my boss too sonia gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply