را ہل گا ندھی نے میگھامیہ میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی

شیلانگ:کانگریس صدر راہل گاندھی میگھالیہ میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے آج شیلانگ پہنچ گئے۔راہل آسام کے گوہاٹی ہوائی اڈے سے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ شیلانگ پہنچے ہیں۔
شیلانگ پہنچنے کے فوراً بعد راہل گاندھی مغربی جینتیہ ہلز کے ضلع ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے۔جہاں وہ سات اسمبلی حلقوں میںکانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
راہل نے سہ پہر ساڑھے تین بجے جوائی پہنچنے کے فوراً بعد جینتیہ ہلز کےپارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کیا اور وہاں تقریر کرنے کے بعد راہل نے پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی
۔اور ایک راک شو میں جو شیلانگ کے پولو گراؤنڈ میں منعقد کیاگیا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi meets party men at jowai in poll bound meghalaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply