مودی نے ڈھائی سال میں پہلی بار وزیر اعظم جیسا قدم اٹھایا ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پار محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھائی سال میں پہلی بار وزیر اعظم جیسا قدم اٹھایا ہے۔
مسٹر گاندھی نے اس کارروائی کیلئے وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں وہ مسٹر مودی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پار دہشت گردوں کو مار کر ان کے اڈوں کو جس طرح تباہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے ساتھ ہی پورا ہندستان وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔
کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹ کیا ’جب وزیر اعظم جی، ایک وزیر اعظم کے جیسا کام کرتے ہیں، تو میں بھی ان کی حمایت کرتا ہوں۔ میں ان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ڈھائی سال میں پہلا ایکشن لیا ہے، جو وزیر اعظم کےلائق ایکشن ہے، اور میں ان کو پوری حمایت دیتا ہوں۔ کانگریس پارٹی اور پورا ہندستان انکے ساتھ اس بات پر کھڑا ہوا ہے‘

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi lauds the prime minister for surgical strikes in loc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply