اقتدار میں آنے پر کسانوں کا سارا قرض معاف : راہل گاندھی

رام پور: (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو کسانوں کا سارا قرض معاف کریں گے۔ مسٹر گاندھی نے آج یہاں کمیری قصبے میں منعقد ہ کھاٹ سبھا میں کسانوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کھاٹ لے کر چلتے ہیں تو یہ لوگ آپ کو کھاٹ چور پکارتے ہیں جبکہ ہزاروں کروڑوں روپے لے کر بھاگے وجے مالیا کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) والے ڈفالٹر جیسے با عزت لفظ سے پکارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقیناًجب ہم اقتدار میں آئیں گے تو کسانوں کی حکومت لائیں گے۔ اب ہمارے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، لہذا ہم سب کچھ صفر سے شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مست ہیں اور ملک کا کسان پست ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے اب تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے عوام کو فائدہ پہنچا ہو۔
اپنی تقریبا آدھے گھنٹے کی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی مسٹر گاندھی کے نشانے پر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کل ملک کے غریب کسانوں کا ہوگا۔ ہم کسانوں کو قرض سے مرنے نہیں دیں گے۔ ان کا سارا قرضہ معاف کریں گے۔ کھاٹ سبھا کے بعد مسٹر گاندھی کی یاترا ضلع کے چمریووا ویائے پنچایت کی جانب بڑھ گئی۔ وہاں کسان سبھا کے بعد ان کے یاترا مرادآباد کی طرف روانہ ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi kisan yatra in bareilly and rampur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply