راہل گاندھی کانگریس پارٹی کے باقاعدہ صدر منتخب

نئی دہلی:راہل گاندھی کوکانگریس کا صدر منتخب کر لیے جانے کا پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیے جانے ساتھ ہی سونیا گاندھی کا بطور پارٹی صدر19سالہ دور ختم ہو گیا۔
پیر کے روز اعلان کیا گیا کہ راہل گاندھی جو ابھی تک کانگریس کے نائب صدر تھے،پارٹی کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں ۔اعلان میںکہا گیا کہ89کافگذات نامزدگی میں عہدہ صدارت کے لیے مسٹر راہل گاندھی کا نام تجویز کیا گیا تھا۔ تمام کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔
چونکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ گذر گئی اور میدان میں صرف ایک ہی امیدوار ہے اس لیے انڈین نیشنل کانگریس کے آئین کی دفعہ VXIII(ڈی) کے مطابق یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ مسٹر راہل گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کے باقادہ صدر منتخب کر لیے گئے۔اس بیان پر کیرل کے وٹاکارا سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ملاپلی رامچندرن نے دستخط کیے۔

Title: rahul gandhi is president of congress | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply