وزیر اعظم یہ نہیں بتاتے کہ وہ کس کے چوکیدار ہیں:راہل گاندھی

سری گنگا نگر(راجستھان):جوں جوں لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں قریب آرہی ہیں تما م سیای پارٹیوں کی انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے اور اس کے لیڈروںکے دوروں میں شدت آتی جارہی ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی بھی پارٹی کی انتخابی مہم اور شور سے چلارہے ہیں اور منگل کے روز وہ راجستھان پہنچ گئے جہاں انہوںنے ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی پر تابڑ توڑ حملے کیے اور انہیں غریبی ،رافیل سودے اور بی جے پی کے ”میں ہوں چوکیدار“ سمیت کئی معاملات پر زبردست ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ”میں چوکیدار ہوں“۔لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ کس کے چوکیدار ہیں۔

کیا آپ نے کسی کسان کے گھر پر چوکیدار دیکھا ہے؟ کسی بے روزگار نوجوان کے گھر پر چوکیدار دیکھا ہے؟آپ نے انل انبانی کے گھر پر چوکیدار دیکھا ہے؟ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کے دور میں غریب کوئی اونچی اڑان سوچ بھی نہیں سکتا صرف دولتمند لوگ ہی مودی حکومت میں خواب دیکھ سکتے ہیں۔

راہل نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کاصفایہ کر نے کی کوشش کی ۔ ہم غریبی ہٹانے کا یقین دلاتے ہیں اور ہر اس غریب کی جس کی آمدنی بارہ ہزار روپے سے کم ہوگی اسے سالانہ 72 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا یہ اسکیم غریبی کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ہے ۔ راہل نے کہا کہ بی جے پی پوچھتی ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئے گی۔

میں دولتمندوں کو نہیں دوں گا اور میں ہر حال میں غریبوں تک اسی طرح پیسہ پہنچاو¿ں گا جیسا مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کسانوں کا قرضہ معاف کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi in sri ganganagarpm didnt say whose chowkidaar he is in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.