راہل گاندھی علاءالدین خلجی اور اورنگ زیب کی تقلید کررہے ہیں: بی جے پی

راجکوٹ:بی جے پی کے ایک لیڈرجی وی ایل نرسمہا راؤ نے ، جو ایک مصنف بھی ہیں، انتخابی عمل سے گذر رہے صوبہ گجرات میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی مندروں میں حاضری کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ مسلمان بادشاہوں علاءالدین خلجی اور اورنگ زیب کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب نے اپنے دور اقتدار میں کئی مندر توڑے اور جب مقامی باشندوں نے اس کی مخالفت کی تو اس نے دو تین مندر بنوانے کا وعدہ کیا۔علاقءالدین خلجی نے بھی ایسا ہی کیا اور اب راہل گاندھی اسی سمت جا رہے ہیں۔
اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں راہل گاندھی نے اکشردھام مندر سمیت کئی مندروں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ راہل کا مندروں میںجانا محض دکھاوا ہے اور اور وہ ہندوؤں کا دل جیتنے کے لیے ہندوتوا کارڈ کھیل رہے ہیں۔وہ مندروں کے درشن کر کے ، جو کہ انتخابات کے پیش نظر کانگریس نائب صدرکی مجبوری بن گیا ہے،ہندوؤں کو گمراہ کر ہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی ، جس نے کئی ہندوؤں کو مسلمان کیا تھا، جینتی منارہی ہے اور اب گجرات میں محمد غزنی جینتی منانے کا خواب دیکھ رہی ہے لیکن اس کا یہ خواب خواب ہی رہ جائے گا کیونکہ گجرات میں کانگریس کبھی نہیں جیتے گی۔

Title: rahul gandhi in aurangzeb khaljis footsteps bjp | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply