گجرات میں کانگریس کو زبردست کامیابی ملے گی: راہل گاندھی

احمدآباد:: پیر کے روز کانگریس پارٹی کے باقاعدہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد منگل کو اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس صدر کے طور پر ان کی پہلی ترجیح پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اور آپ گجرات میں اسے دیکھیںگے۔راہل نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ گجرات میںجیت کانگریس کی ہی ہوگی۔ گجرات اسمبلی انتخابات کی دوسری اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے جاری انتخابی مہم کے آخری روز اور پارٹی صدر منتخب ہونے کے دوسرے روزاپنی پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ہی ملازمتیں فراہمکرتی ہیں لیکن انہیں ہی حکومت نظر انداز کر رہی ہے اور کوئی مدد نہیں کر تی۔ انہوں نے کہاکہ منی شنکر ایر کے بیانات پر وہ اپنا موقف ظاہر کر چکے ہیں۔ہم نے ان کے خلاف کارروائی کی۔لیکن مودی جی سابق وزیر اعظم اور قابل احترام و دیانتدار بزرگ شخصیت ڈاکٹر منموہن سنگھ کے حوالے سے جو غلط بیانی کر رہے ہیں وہ بھی ناقابل قبول ہے۔راہل نے کہا کہ وہ سیاسی بحث و مباحثہ میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں کیونکہ اب ان میں گھناو¿نا پن، بھدا پن اور غلاظت آگئی ہے۔مندروں میں حاضری کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میںمندروں میں کیوں نہیںجاسکتا؟‘ ۔یہ بی جے پی کی من گھڑت باتیں ہیں کہ میں صرف گجرات مٰں ہی مندروں میں جاتا ہوں۔ جبکہ میں کیدار ناتھ مندر بھی گیا ہوں تو کیا وہ مندر گجرات میں ہے۔ وہ اترا کھنڈ میں ہے۔
lls’

Title: rahul gandhi in ahmedabad we are confident we will win gujarat polls | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply