راہل گاندھی نے یوم آزادی پرکانگریس ہیڈ کوارٹر میں قومی پرچم لہرایا

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جگہ امسال پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے یوم آزادی کے موقع پر آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم لہرایا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ میں عام طور پر پارٹی سربراہ سونیا گاندھی یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہراتی ہیں لیکن کل سر گنگا رام ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
محترمہ گاندھی کو02 اگست کو وارانسی میں پارٹی کے روڈ شو کے دوران بیمار پڑنے کے بعد اچانک دہلی لوٹنا پڑا تھا۔ کانگریس صدر کو پہلے یہاں فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بعد میں انہیں 03 اگست کوسر گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مسٹر گاندھی نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا”جیسا کہ ہم یوم آزادی مناتے ہیں، ہم صرف انگریزی حکومت سے حاصل کی ہوئی آزادی کا جشن نہیں مناتے ہیں، بلکہ ہم عدم مساوات، تعصب سے آزادی کے عزم، اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی اور ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کرنا جہاں سب کو برابری کا موقع ملے ، کا بھی جشن مناتے ہیں“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi hoists national flag at congress hq in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply