راہل گاندھی نے حق رازداری فیصلہ کو ہر ہندوستانی شہری کی کامیابی قرار دیا

نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے رازداری کا حق بحال رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ بلاشبہ تاریخی فیصلہ ہے اور یہ نگرانی کے ذریعے لوگوں پر ظلم کرنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریے کو مسترد کئے جانے کی طرح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہر ہندوستانی شہری کی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اپنے تاریخی فیصلے میں حق رازداری کوبنیادی حق قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پرائیویسی کا حق آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت زندگی کے حقوق اور ذاتی آزادی کے حق کا بنیادی حصہ ہے۔ یہ آئین کے حصہ III کے تحت فراہم کردہ آزادی کا بنیادی حصہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi hails sc verdict on privacy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply