کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرنے کا راہل گاندھی کو مکمل اختیار دےدیا گیا

نئی دہلی: کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی کو اس وقت پارٹی میں زبردست اختیارات حاصل ہوگئے جب کانگریس کے کھلے اجلاس میں اتوار کے روز پردیش کانگریس کمیٹیوں کے مندوبین اور آل نڈیا کانگریس کمیٹی اے آئی سی سی کے اراکین نے افاق رائے سے انہیں کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے اراکین کے ناموں پر اپنی مہر تصدیق ثبت کرنے لا اختیار دے دیا۔
جس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ راہل گاندھی اب اپنی ٹیم کے24 اراکین کا انتخاب خود کریں گے۔واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کوہی اہم فیصلے کرنے کا اختیار حاص ہے ۔اور پارٹی کا ہر بڑا لیڈر اس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہونے کا خواہشمند رہتا ہے۔
یوں تو کانگریس صدر ہی سی ڈبلیو سی اراکین کو نامزد کرتے رہے ہیں لیکن اس بار اے آئی سی سی کے تمام اراکین نے سی ڈبلیو سی کے اراکین کا انتخاب کرنے کے لیے راہل کو باقاعدہ اختیار دیا۔ اور اب ورکنگ کمیٹی کے12اراکین کے لیے الیکش نہیں کرایا جائے گا۔

Title: rahul gandhi gets super powers to choose cwc mwmbers | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply