راہل گاندھی ون رینک ون پنشن پر سیاست نہ کریں: ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر

نئی دہلی:راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر نے سابق فوجی کی خودکشی کے بعد ’ون رینک ون پنشن‘ (اوآراوپی) پر پیدا ہوئے تنازعہ کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ’سیاسی موقع پرستی‘ سے دور رہیں۔ مسٹر چندر شیکھر نے اس معاملے پر کانگریس پارٹی کی صورتحال پر سوال اٹھایا۔ اور کہا کہ اس طرح کے دکھاوے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا۔
راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط میں مسٹر گاندھی پر الزام لگاتے ہوئے کہا انہوں نے 2011 میں اوآر اوپی اور دیگر مسلح افواج سے متعلق مسائل پر مکتوب ارسال کیا تھا لیکن نہ تو انہوں نے اس کا جواب دیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی۔
دفاع سے متعلق پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے رکن مسٹر چندر شیکھر نے الزام لگایا کہ 2004 سے 2014 تک ترقی پسند اتحاد حکومت 2004 کے انتخابی منشور میں اوآراوپی کے سلسلے میں وعدہ کرنے کے باوجود سابق فوجیوں کے لئے اوآراوپی لاگو کرنے کے مسئلے کو نظر انداز کرتی رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi dont play politics over orop says rajiv in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply