این ٹی پی سی سانحہ کے ہلاک شدگان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے:راہل گاندھی

رائے بریلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے رائے بریلی میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی)کے اونچا ہار پلانٹ، کا جہاں بوائلر دھماکہ میں26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، معائنہ کیا ۔
وہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے بھی ملے اور ان سے اظہار تعزیت وہمدردی کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کو معاوضہ کے علاوہ خاندان کے ایک فرد کوسرکاری نوکری دی جائے ۔
گجرات مٰں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کو درمیان میں ہی چھوڑ کر متاثرین کے خاندان والوں سے ملنے رائے بریلی پہنچے مسٹر گاندھی نے اس حادثے پر شدید افسوس کااظہار کیا انہوں نے رائے بریلی کے فرصت گنج ہوائی اڈے پر افسروں اور ان کے استقبال کے لئے موجود لوگوں سے سانحہ کی تفصیل معلوم کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi demands government job for kin of deceased in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply