معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی کانگریس نے سخت مذمت کی

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کنڑ کی معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گوری لنکیش کو کل بنگلورو میں قتل کر دیا گیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “سچائی کو دبایا نہیں جاسکتا ہے، گوری لنکیش ہمارے دل میں بستی ہیں ، میری ہمدردیاں انکے خاندان کے ساتھ ہیں ، قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے۔ ” کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کپل سبل نے کہا کہ گوری لنکیش کا قتل بے باکی سے اپنی بات کہنے والوں کی آواز دبانے کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے صحافی کے قتل کو ایک المیہ قرار دیا۔ سابق وزیر وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ آزادی تبھی بچیگی جب لوگوں کو کھل کر اپنی رائے رکھنے کی آزادی ہوگی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدم رواداری ، بدا عتمادی ، صف بندی اور جھوٹی وطن پرستی اور مجرموں کو سزا نہ ملے ا سے یقینی بنانے کی وجہ سے ہی اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔گوری معروف شاعر ،ادیب و صحافی پی لنکیش کی بیٹی تھیں اور گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر تھیں۔اور اپنے اخبار کے توسط سے سنگھ تنظیموں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف بیباکی سے اظہار خیال کرتی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi condemns gauri lankeshs murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply