کانگریس نائب صدر راہل نے بارسلونا حملہ کی مذمت کی

نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نےا سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وسطی بارسلونا کے مشہور سیاحتی مقام لا رمبلا میں کل ایک وین سے بھیڑ پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے اس حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں، جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھو یا ہے ، کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملے کو کم عقل لوگوں کا تشدد قرار دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi condemns barcelona terror attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply