آر ایس ایس کا موازنہ اخوان المسلمین سے کرنے پر راہل کو لندن سے ہی معافی مانگنا ہوگی:بی جے پی

نئی دہلی:راشٹریہ سوئم سیوک(آر ایس ایس) کا موازنہ مصر کی اسلامی شدت پسند تنظیم اخوان المسلمین سے کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے یہ بیان چونکہ لندن میں دیا ہے اس لیے انہیں وہیں سے معافی مانگنا ہوگی۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ راہل گاندھی کو ہندوستان کو بدنام کرنے کی سپاری ملی ہے۔پاتراا نے کہا کہ بی جے پی یہ جو پریس کانفرنس کر رہی ہے نہایت دکھ اور تکلیف کے ساتھ کر رہی ہے۔

ایسا اس لیے کہ جس طرح کی سوچ کا استعمال راہل گاندھی کر رہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتا۔وہ ملک کے لیڈر ہیں اور کانگریس کے صدر مہیں۔ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں لیکن ملک سے باہر جا کر جیسی مایوسی دکھاتے ہیں وہ نہایت دکھ و تکلیف کی بات ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi compares rss to muslim brotherhood bjp hits back in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply