راہل گاندھی کانگریس، یو پی اے اور ملک کی فعال قیادت کرنے کے اہل ہیں:کانگریس ترجمان

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ اس کے نائب صدر راہل گاندھی کانگریس، متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) اور ملک تینوں کی قیادت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
کانگریس کے سینیئر ترجمان اجے ماکن نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کو ترقی دے کر پارٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے روت کے ان بیانات پرکہ کانگریس نائب صدر ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ جہاں تک دیگر پارٹیوں کا راہل کو قبول کرنے کا تعلق ہے تو ہم کانگریس میں ہمیشہ انہیں اپنا رہنما اور نائب صدر سمجھتے رہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ وہ کانگریس، یوپی اے اور ملک کی قیادت کا بوجھ اٹھانے اور اس کی تمام تر ذمہ داریوں کو بھی نبھانے کے اہل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi capable of leading congress upa and india ajay maken in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply