مختلف ریاستوں میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردینے کی وارداتوں پر راہل نے وزیراعظم سے جواب مانگا

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار والی ریاستوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور وہاں امن و قانون بگڑ چکا ہے اس لئے وزیراعظم نریندر مودی کو اس پر جواب دینا چاہئے۔
کانگریس کے نائب صدر نے حال ہی میں جھارکھنڈمیں تین لوگوں کو بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ ہلاک کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار والی کئی ریاستوں میں امن وقانون کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا”بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں میں راجستھان سے لے کر اترپردیش،ہریانہ اور اب جھارکھنڈ میں افراتفری کا ماحول ہے اور وہاں امن وقانون کی حالت خراب ہورہی ہے۔کیا وزیراعظم اس کا جواب دیں گے۔“
اس سلسلے میں انہوں نے اخبار میں شائع ہوئی خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ” یہ تصویر جھارکھنڈ کی ہے جہاں ہاتھ پاؤں بندھا اور خون میں لت پت شخص اسے پیٹنے والی بھیڑ سے زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں بھیڑ نے دو دن پہلے بچہ چرانے کا الزام لگاکر تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi attacked on bjp government and pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply