بی جے پی سیاسی فائدے کے لئے جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتی : راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے 133ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی دفتر میں راہل گاندھی صدر کے طور پر پہلی بار پرچم کشائی کرتے ہوئے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کو جہاں فائدہ دیکھائی دیتا ہے وہ اس کے لئے جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی پر فائدے کے لئے جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین پر بی جے پی بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا آئین ہی خطرے میں پڑ گیا ہے اور ہر ہندوستانی کی حفاظت کرنا کانگریس کی ذمہ داری تھی اور ہے۔
راہل نے بی جے پی کے لیڈروں پر ملک کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی خفیہ طریقے سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے ، وہ دھوکہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہے سچائی کی راہ پر چلتے ہوئے انتخابات میں ہمیں بہت اچھا نتیجہ نہ ملے ، ہو سکتا ہے ہم ہار بھی جائیں لیکن ہم سچائی کی راہ نہیں چھوڑیں گے۔
یہی ہم دنوں کا فرق ہے اور ہم لوگوں کو یہی باتیں الگ بناتی ہیں۔ بتادیں کہ 28دسمبر 1885کو کانگریس کی بنیاد پڑی تھی۔ کانگریس کی تاریخ کو دیکھا جائے تو 43سال تک نہرو ۔
گاندھی خاندان کے لوگ پارٹی کے صدر رہیں ہیں۔ وہیں ملک کے اقتدار پر کانگریس کا دبدبا قائم رہا ہے، ملک کی آزادی کے 70سالوں میں 52سال تک کانگریس کی حکومت رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: rahul gandhi at congresss 133rd foundation day constitution under attack by bjp in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply