مدھیہ پردیش کے کرفیو زدہ ضلع جاتے ہوئے راہل گاندھی گرفتار

نیاگاوں (نیمچ): مدھیہ پردیش کے کرفیو سے متاثر مندسور ضلع میں جانے کی کوشش کر رہے کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کو نیمچ ضلع کے سرحدی نیاگاؤں میں حراست میں لے لیا گیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے راجستھان کے راستے مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوئے مسٹر گاندھی کو نیاگاوں پھاٹک پر حراست میں لے لیاگیا۔ انہیں پولیس وین میں بیٹھا کر نیمچ کی طرف لے جایا گیا ہے۔ان کے ساتھ پارٹی کے کئی اور کارکن بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔
اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے میڈیا سے بات چیت میں الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت امیروں کے لئے کام کرنے والی اور کسان مخالف حکومت ہے۔ بڑے صنعت کاروں کے ہزاروں کروڑ کے قرض معاف کر دیے گئے اور کسانوں کے لئے حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مدھیہ پردیش میں بھی کسانوں سے ملنے سے روکا جا رہا ہے، اسی طرح کا سلوک اترپردیش میں بھی کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul gandhi arrested by police on his way to mandsaur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply