خواتین کے احترام کے معاملہ پربی جے پی کو راہل کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں : شاہنواز

بلیا:(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی میں جتنا احترام خواتین کا ہوتا ہے اتنا کسی دوسری جماعت میں نہیں ہوتا اس کے لئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہ نواز حسین نے آج یہاں کہا کہ مسٹر گاندھی نے بی جے پی اور سنگھ پر خواتین کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں خواتین کا احترام سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے کسی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات الیکشن میں کانگریس کو ایک سیٹ بھی نصیب نہیں ہوگی۔ اترپردیش کے بلیا میں آج ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے مسٹر حسین نے سنگھ میں خواتین کو نظر انداز کرنے سے متعلق راہل گاندھی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ امیٹھی میں ایک خاتون انہیں ٹکر دے رہی ہے۔
ان کے لئے یہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اپنی حد میں رہ کر الزام لگانا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے سارے حدود توڑ دینے کی قسم کھارکھی ہے۔ جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

Title: rahul gandhi afraid of women leaders in bjp shahnawaz hussain | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply