راہل گاندھی نے ممبئی کانگریس کے اندرونی اختلافات دور کرانے کی ذمہ داری ہڈا کو سونپی

نئی دہلی:ممبئی کانگریس میں مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنے تجربہ کار لیڈر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کو مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے مسٹر ہڈا کو ممبئی کانگریس کے تنازعہ کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
سینئر لیڈر گروداس کامت نے بتایا کہ مسٹر ہڈا 25 جنوری کو ممبئی کانگریس کے مختلف دھڑوں سے ملاقات کرکے ان کی بات سنیں گے۔ مسٹر کامت نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”مسٹر گاندھی کے دفتر نے مجھے مطلع کیا ہے کہ مسٹر ہڈا تنازعات کو حل کرنے کے لئے 25 جنوری کو ممبئی میں کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.”
ممبئی کانگریس کو بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر گروپ بندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی کرشنا ہیگڑے کے حال میں ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے سے کانگریس کو زوردار جھٹکا لگا تھا۔ مسٹر ہیگڑے نے ممبئی کانگریس کے سربراہ سنجے نروپم پر پارٹی کے لئے وقف رہنماؤں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rahul deputes bhupinder hooda to resolve matters in mumbai congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply